گورنر سندھ کا حیدرآباد می آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان
- 06, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کے ٹیسٹ حیدرآباد میں 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے لیے نوجوان فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کرائیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورس کرنے والے نوجوان 150 سے 800 ڈالر ماہانہ کما رہے ہیں، ان نوجوانوں نے صرف 6 ماہ تعلیم حاصل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد یہ نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کمائیں گے۔گورنر سندھ کے مطابق چند روز میں دوبارہ حیدرآباد جاؤں گا اور پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو خیر خواہ کی جانب سے 20 لاکھ روپے دوں گا۔
تبصرے