چائنیز بینک کے چیئرمین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو 'پاکستان سپیڈ' کا نام دے دیا
- 07, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان سپیڈ کا نام دیا۔وزیراعظم سے ملاقات میں چائنہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے کہا کہ جس طرح آپ نے پنجاب میں اسپیڈ کے ساتھ کام کیا اسی طرح پاکستان کی سپیڈ بھی نظر آنے لگی ہے۔
وزیراعظم سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں ایم ایل ون اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون تک 5 روزہ دورے پر چین میں ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے اہم ہے۔وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
تبصرے