کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، عازمین حج کی روانگی خطرے میں پڑ گئی
- 10, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔
عازمین حج کا حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کا کل آخری دن ہے، غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانی عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں نے شکایت کی ہے کہ وہ صبح سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں، انہیں ہوٹل نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی کھانا دیا گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا عملہ نہ تو متبادل پرواز کے بارے میں بتا رہا ہے اور نہ ہی فون اٹھا رہا ہے۔مسافروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بروقت سعودی عرب پہنچانے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے۔
تبصرے