پیپلز پارٹی کے رہنما نے تین ماہ میں اسمبلی تحلیل ہونے کی پیش گوئی کر دی

منظور وسان

نیوز ٹوڈے :   پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔اپنی پیشین گوئیوں کے حوالے سے پی پی پی کے معروف رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 ماہ ملکی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔

منظور وسان نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے اور شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا تاہم صوبائی اسمبلیاں قائم رہیں گی۔ پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نہیں لگ رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+