حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
- 10, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کے لیے ہوگی۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق نئی پنشن سکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق سکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ان کی تنخواہ سے ہر ماہ کاٹی جائے گی اور صوبائی حکومت بھی اس رقم کے برابر رقم دے گی۔ ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ملازم کو ریٹائرمنٹ پر دی جائے گی۔
حکام کے مطابق نئی پنشن سکیم پہلے سے بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو نہیں ہو گی۔
تبصرے