عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ ماہرین نے پیش گوئی کر دی

عید کے دنوں میں موسم

نیوز ٹوڈے :  کراچی میں عید کے دنوں میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار اویس حیدر نے عید کے دنوں میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا-

انہوں نے کہا کہ جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادل موجود رہیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اویس حیدر نے کہا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں مون سون جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں شروع ہوسکتا ہے، مون سون اگست کے آخر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق 13 جون کے بعد صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، فی الحال شہر میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔ ہوا میں نمی دن کے وقت 50 سے 60 فیصد اور رات کے وقت 50 سے 60 فیصد ہے۔ رشتہ دار نمی 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+