علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو خط میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ 31 مئی کو ہونے والی سالانہ پلاننگ کمیٹی کے فیصلے نے پختونخوا حکومت کو سخت مایوس کیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے دستبرداری SIFC اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کو دیکھ رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید لکھا کہ ترقیاتی پروگرام میں تمام صوبوں کو مقررہ حصہ دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے 279 نئے منصوبے شامل کیے لیکن جاری منصوبوں کو ختم کر دیا۔ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+