شیخ رشید نے آرمی چیف سے اپیل کر دی
- 11, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے معافی کا اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسز میں لوگ مرے ہیں، تمام بے گناہوں کو عام معافی دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاست نہیں کر سکتے کیونکہ فارم 45 اور 47 کی لڑائی گڑھے میں لے جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو آئے روز جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کہ بے گناہ لوگوں کو معافی دی جائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ تمام آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، دوسرے کمپنی کو پروموٹ کر رہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسے نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد پیدا کیا، بے نظیر شہید بہتر تھیں جنہوں نے ہمیں پہلا مہینہ دیا۔ 7 سال جیل کاٹی، یحییٰ خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے انہیں ایک سال قید اور 20 کوڑے مارے۔
تبصرے