وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات

نیوز ٹوڈے :   کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج 17 جون یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+