عمران خان مذاکرات کے لیے تیار

عمران خان

نیوز ٹوڈے :    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان مذاکرات اور ان کے ساتھ جو ہوا وہ معاف کرنے کو تیار ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج وکلا نے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہو رہی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کئی بار کہہ چکے ہیں مذاکرات کا راستہ کھولیں، وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بات کر کے مذاکرات شروع کریں گے۔ مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے تاہم محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتیں انہیں اعتماد میں لیں گی۔ اتحاد کی سطح پر بھی تحریک انصاف خود پہل کر سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات بہتر ہوں، ہماری مذاکراتی پیشکش کو ڈیل سے نہ سمجھا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے مذاکراتی آپشن کا بھی جواب دے گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کسی سے بھی بات کر سکتے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ ہم حکومت کی بجائے حقیقی طاقت رکھنے والوں سے بات کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے عمران خان کو اپنا منہ بند رکھنا ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+