لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کے قوانین میں ترمیم کا حکم
- 12, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ محکمہ امیگریشن خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے قوانین میں ترمیم کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کی جائے۔
جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی درخواست پر سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ شادی شدہ خاتون کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام درج کرے۔
تبصرے