پی ٹی آئی رہنما پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے امریکا کا پاکستان سے رابطہ
- 12, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے 9 مئی کے کیسز میں مبینہ طور پر ملوث مشہور فیشن ڈیزائنر اور تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ پر سفری پابندی اٹھانے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق اپنے شہریوں کی حفاظت اور تحفظ امریکہ کے لیے سب سے اہم ہے۔ شروع سے ان کا اصرار ہے کہ خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلایا جائے۔ امریکن ایمبیسی کا مزید کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ تک 5 بار قونصلر رسائی حاصل کی جاچکی ہے جب کہ واضح کیا کہ کیس کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی نژاد پاکستانی شہری خدیجہ شاہ کو دسمبر 2023 میں کوئٹہ کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔
تبصرے