ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا

ووٹوں کی دوبارہ گنتی

نیوز ٹوڈے :  ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے این اے 231 میں دھاندلی کے الزام پر 4 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق دوبارہ گنتی 14 جون کو صبح 11 بجے ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر میں ہو گی، تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی طور پر یا اپنے نمائندوں کے ذریعے حاضری یقینی بنائیں۔ الیکشن میں دھاندلی کی شکایت درج کرائی گئی، انتخابی شکایت میں کہا گیا کہ حکیم بلوچ پولنگ اسٹیشن نمبر 65، 71، 98 اور 175 میں دھاندلی سے منتخب ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+