ہر پاکستانی شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہے؟ وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش

وزیر خزانہ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرضہ 67 ہزار 525 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں مقامی قرضہ 43 ہزار 432 ارب روپے ہے۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کا بیرونی قرضہ 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہر شہری 280 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا کل قرضہ جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کا کل بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہے، ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+