عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی،انتظار پنجوٹھا
- 12, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوٹھا کا کہنا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے عمران خان سے مذاکرات کی درخواست کی جسے پی ٹی آئی کے بانی نے قبول کر لیا۔ انتظار پنجوٹھا نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کی درخواست کی تھی جس کی بانی پی ٹی آئی نے اجازت دے دی تھی۔
اگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بات چیت ہونی چاہیے تو وہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے، اب یہ محمود خان اچکزئی پر منحصر ہے کہ وہ کس سے بات چیت کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو رہائی یا مینڈیٹ چاہیے تو مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ یقین رکھیں کہ ہم انکار نہیں کریں گے۔
تبصرے