جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان
- 24, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : جماعت اسلامی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جب کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش پر 26 جون کو کراچی میں شارع فیصل پر دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیکٹر میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔ اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ، بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف مکمل احتجاج کر رہے ہیں۔
26 جون کو کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان
جماعت اسلامی کراچی کے امیر منیم ظفر نے شہر قائد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 26 جون کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر شارع فیصل پر دھرنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور کراچی کے میئر صرف لب کشائی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے 16 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صرف کرپشن کی ہے۔
تبصرے