آصفہ بھٹو کا بجٹ ترجیحات میں کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کا مطالبہ
- 24, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے عوام اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ ہمیں عام آدمی کی ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہے، کسان کو کبھی سیلاب کا مسئلہ درپیش ہے اور کبھی گندم درآمد کرنا ہے، ہم نے ملک کے غریب ترین شہریوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں، پاکستان اور قوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اس موسم گرما میں بجلی نہیں ہے، 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اس گرمی میں عذاب ہے۔
وسیم حسن
تبصرے