ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے
- 24, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکراتی دور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی، پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، پنجاب حکومت رواں سال بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کرے گی، اور اس حوالے سے پی پی کو اعتماد میں لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومت نے پنجاب میں پی پی مخالف انتقامی کارروائیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا، مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت اتحادی جماعت سے سیاسی انتقام کیسے لے سکتی ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں میرٹ پر بھرتیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، بعض اضلاع میں تقرریاں پی پی کی سفارش پر کی جائیں گی، اور ضلعی انتظامیہ پی پی کی سفارش کرے گی۔
تبصرے