ضلع کرک کے بجلی صارفین کے لاکھوں بقایا جات معاف، ماہانہ بل ادا کرنے کی ہدایت
- 24, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ضلع کرک میں بجلی صارفین کے لاکھوں روپے کے بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پی ای سی اور صوبائی وزیر محمد سجاد نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے کہا کہ بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے اور لاکھوں روپے کے بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین صرف ماہانہ بل ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرز پر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج آنے کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کی جائے گی، جب کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں فیڈر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حالیہ ریلیف پیکیج سے فائدہ اٹھائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
تبصرے