گلوکار شہزاد رائے کی حکومت سے کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست

گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے

نیوز ٹوڈے:   گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے حکومت سے نصابی کتب پر سیلز ٹیکس واپس لینے اور اساتذہ کی تنخواہوں پر ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے میں اچھی کتاب اور اچھا استاد کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس ملک میں نصابی کتب پر 10 فیصد رعایت دینے کے بجائے انہیں 10 فیصد  سیلز ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہوں پر 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لینا بھی خطرناک اقدام ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ دونوں اقدامات واپس لیں اور دونوں نے مثبت جواب دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیکس جلد ختم کر دیے جائیں گے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+