پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج، کون کون ملوث ہے؟

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ

نیوز ٹوڈے:    جھنگ (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج، کون کون ملوث ہے؟ جھنگ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ہفتے کے لیے اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کے خلاف پرچہ کاٹا گیا۔ شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں 10 نامزد اور 4 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نامعلوم کارکن ملوث ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+