حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا دائرہ کار نہ بڑھ سکا، عوام سستے سفر سے محروم
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: حیدرآباد میں 20 ماہ گزرنے کے باوجود پیپلز بس سروس کا دائرہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں تک نہیں بڑھایا جاسکا، جس کے باعث لاکھوں شہری مہنگائی کے باعث سستی سفری سہولیات سے محروم ہیں۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا افتتاح 19 نومبر 2022 کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا۔
حیدر چوک، ٹھنڈی سڑک، وحدت کالونی، ہالا ناکہ، قاسم چوک، ہٹڑی بائی پاس روٹ پر چلنے والی پیپلز بس سروس سے شہری مستفید ہو رہے ہیں، تاہم 20 ماہ گزرنے کے باوجود لطیف آباد شہر، قاسم آباد اندرون شہر کے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز وکرم کے رحم و کرم پر ہیں۔
حیدرآباد میں خواتین کے لیے پنک بس کی سہولت بھی بند کردی گئی۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے ایک بار پھر اعلان کیا کہ دیگر روٹس پر بھی بسیں چلائی جارہی ہیں۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے 9 ٹاؤنز میں ایسے روٹس بنا کر فوری طور پر بس سروس شروع کی جائے جس سے عوام کو سفری سہولت میسر آسکے۔
تبصرے