وفاقی کابینہ نے آپریشن ریزولوٹ اسٹیبلائزیشن کی منظوری دے دی
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اپیکس کمیٹی کے اعلان کردہ آپریشن کے عزم کی بھی منظوری دی۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ آپریشن کے حوالے سے ابہام یا قیاس آرائیاں ہیں تاہم میں واضح کر دوں کہ یہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں ہے۔ یہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوگا جس میں کسی کو کہیں بھی منتقل نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کا تسلسل ہے اور اسے آگے بڑھانا ہے۔ اس بات کا عزم ہے کہ اسٹیبلائزیشن آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی لوگوں کے گھروں میں ایسی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی کے لیے آپریشن ریزولیوٹ اسٹیبلائزیشن کی منظوری دی گئی تھی، تاہم تحریک لبیک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں انصاف نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے