کراچی: 2 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض سول اسپتال میں داخل

مریض سول اسپتال

نیوز ٹوڈے:   کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض سول اسپتال لائے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے ہیٹ ویو سے متاثرہ 40 افراد کو سول اسپتال لایا گیا جس کے بعد 2 روز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ایڈیشنل ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق متاثرہ افراد میں نمک کی کمی پائی گئی جنہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔محکمہ حادثات کے انچارج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں آج ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ روز سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، اسی طرح جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+