تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری ہے، سٹیشنری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی، پنشن کے اخراجات کم کیے جائیں گے
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سٹیشنری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی ہے اور خیراتی ہسپتالوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں جبکہ پنشن اصلاحات سے پنشن کے اخراجات میں کمی آئے گی-
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات کر رہی ہے اور اسے ڈیجیٹلائز کر رہی ہے اور اس کے لیے بجٹ میں 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 13 فیصد تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف کا اگلا پروگرام آخری پروگرام ہوگا۔ ٹیکس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے اور انہیں ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اصلاحات سے پنشن کے اخراجات میں کمی آئے گی، کچھ وزارتیں بند کرنے یا صوبوں کو دینے کی تجاویز دینے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔حکومت سی پیک فیز ٹو اور چینی ماہرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح سود میں بھی کمی آئی ہے۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ (PSDP) میں جاری منصوبوں کے لیے 81% وسائل مختص کیے گئے ہیں، PSDP میں عوامی شراکت داری کے لیے بھی 1500 قابل ذکر رقم مختص کی گئی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹیشنری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے اور خیراتی ہسپتال کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے عملے کو 3 بنیادی تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا۔
تبصرے