چھبیس جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بارش کب ہوگی؟

بارشوں کی پیش گوئی

نیوز ٹوڈے:    محکمہ موسمیات نے 26 جون سے یکم جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں 26 جون کو ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں 27 جون سے یکم جولائی تک جبکہ بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں 26 سے 30 جون تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی تک کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی جب کہ 26 سے 28 جون تک لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان اور نصیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارت کے شہر گجرات کے جنوب میں ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+