ایل پی جی صارفین کے لیے بری خبر
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ لاہور میں ایل پی جی کی 80 فیصد دکانیں بند ہیں، کریک ڈاؤن کے ڈر سے ایل پی جی کی دکانیں بند ہیں، عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مافیا بلیک میں گیس فروخت کر رہا ہے، لاہور میں ایل پی جی بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے۔
320 فی کلو گرام، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 234 روپے فی کلو مقرر کی ہے، حکومت نے ایل پی جی کی دکانوں کے لیے ضابطہ اخلاق بنا دیا ہے۔ اگر دکانیں غیر قانونی ہیں تو انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
وسیم حسن
تبصرے