حکومت کا پنشن کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سٹیشنری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے اور خیراتی ہسپتالوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں جبکہ پنشن اصلاحات سے پنشن کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات کر رہی ہے اور اسے ڈیجیٹلائز کر رہی ہے اور اس کے لیے بجٹ میں 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 13 فیصد تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کو آخری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری ہے اور انہیں ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، جو دکاندار ٹیکس کا حصہ نہیں بنیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاجر دوست اسکیم۔ جبکہ نان فائلرز کو ذاتی سماعت کا موقع دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اصلاحات سے پنشن کے اخراجات میں کمی آئے گی، کچھ وزارتیں بند کرنے یا صوبوں کو دینے کی تجاویز دینے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔
تبصرے