قبر ایک اور مردے تین، شیخ رشید نے نیا نظریہ پیش کر دیا

شیخ رشید

نیوز ٹوڈے :   قبر ایک اور مردے تین، شیخ رشید نے نیا نظریہ پیش کر دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبر ایک ہے لیکن مرنے والے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے جس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا۔ اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاریوں کو باہر سے بھیک نہیں ملی، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج مجھے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے باعزت بری کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد اور باقی ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ کے لیے ایک نیا راستہ بھی کھلا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہی مقدمہ مختلف شہروں میں درج نہیں ہوسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں کارکنوں کا مقدمہ لڑا، بڑے وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا مقدمہ نہیں لڑا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+