موٹروے پر اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹرز

نیوز ٹوڈے :  موٹروے پولیس نے اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اجلاس میں اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ہدایت کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے 100% ایکسل لوڈ کنٹرول ریجیم کو نافذ کیا جائے۔ اوورلوڈ گاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخل نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی اوور لوڈنگ پر قابو پانے کے لیے کوئی رعایت برتی جائے۔

اجلاس میں آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول ریجیم پر 100 فیصد عملدرآمد کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، زائد وزنی گاڑیوں سے اضافی سامان اتارا جا رہا ہے جبکہ زونل اور سیکٹر کمانڈرز بھی سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ 

آئی جی موٹروے نے کہا کہ وزن کی مقررہ حد سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے، اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+