مون سون سیزن: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کےندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کے دریاؤں اور نہروں کی صفائی کا حکم دے دیا۔محکمہ موسمیات نے 27 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں 26 سے 30 جون تک بارش کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ قبل از وقت سیلاب کی وارننگ کا نظام دنیا میں رائج ہے، پاکستان میں کیوں نہیں معلوم۔
مریم نواز نے پنجاب بھر کے دریاؤں نہروں اور ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور نہروں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہاں سیلاب کا خطرہ ہو وہاں بروقت اور مستند سیلاب سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔
تبصرے