اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے، لیکن ملک برباد ہو چکا ہے، اقلیت راج کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، سفارتی طور پر ہمارے وزیراعظم کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے مہمان آئے تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے، چین سے آئے مہمان نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لگتا ہے آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری ہو رہی ہے، اس اسٹیبلشمنٹ کی پوزیشن واضح نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پنگا نہ لینے کا مشورہ دیا ہے، پوچھا پینگا کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا یہ لینے سے معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آپریشن اعظم تقویٰ کی منظوری دی تھی جب کہ جے یو آئی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور اے این پی نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کسی بھی نئے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+