قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی نے وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات، انٹیلی جنس بیورو کے 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد جب کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے 1 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات منظور کر لیے۔ مطالبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ کے فنڈز کی 3 درخواستیں منظور کی گئیں اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے 7 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی 2 درخواستیں بھی منظور کی گئیں۔
قومی اسمبلی نے وزارت تجارت سے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ روپے کے 2 مطالبات، کمیونیکیشن ڈویژن سے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار روپے کے 4 مطالبات، وزارت تجارت سے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالبات منظور کر لیے۔
وسیم حسن
تبصرے