کراچی کو ضرورت کے نصف سے بھی کم پانی ملتا ہے: سعید غنی
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کو جس پانی کی ضرورت ہے اس سے نصف سے بھی کم پانی ملتا ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہم کراچی پر ظلم کر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی برسوں سے کراچی کے مسائل کے حل میں کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں میگا پراجیکٹس کا سلسلہ شروع کیا اور گزشتہ مالی سال کراچی میں 11 اسکیموں پر 17.5 ارب روپے خرچ کئے۔
سعید غنی نے کہا کہ بختیاری سپورٹس سنٹر میں فٹ بال اور کرکٹ سٹیڈیم بنائے جا رہے ہیں جبکہ کورنگی کاز وے پل کا کام بھی رواں سال مکمل کر لیا جائے گا۔سندھ کے وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ کام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہوا، ڈسٹرکٹ سینٹرل ہمارا علاقہ نہیں، پھر بھی زیادہ کام وہاں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت ہے، ہم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں لیکن کراچی کو جس پانی کی ضرورت ہے اس سے آدھے سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔
تبصرے