اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب

عظمیٰ بخاری

نیوز ٹوڈے :  پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنا چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، مریم نواز 14 اگست کو منصوبےکو  شروع کریں گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 نئے منصوبے شروع کیے ہیں، مریم نواز نے وہ تمام منصوبے شروع کیے جن کا تصور بھی نہیں تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمتیں کم کیں، مریم نواز نے کل 400 ارب کے کسان کارڈ کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکھ میرج ایکٹ پنجاب میں فوری نافذ کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم الیکٹرک بائیک دینے جا رہے ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+