تھر میں حسین پرندے مور کی نسل خطرے سے دوچار ہے

حسین پرندے مور

نیوز ٹوڈے :  تھرپارکر: صحرائے تھر کا خوبصورت پرندہ 'مور' موت کے ہاتھوں بے بس ہو گیا۔تھر میں حسین پرندوں کی مور کی نسل خطرے میں پڑ گئی ہے جب کہ تھرپارکر کے حسین اور نچتے مور اس بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔

صحرائے تھر کے خوبصورت پرندے پراسرار بیماری سے مرنا شروع ہو گئے، بیماری سے مور کی نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا۔مٹھی، چھاچھرو اور ننگرپارکر کی تحصیلوں میں مور مرنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ دیہاتیوں کے مطابق دیہات میں 25 سے زائد مور مر چکے ہیں۔

سینکڑوں مور اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں اور مقامی لوگ ان کی مدد سے ان کا علاج کر رہے ہیں۔ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کا کہنا ہے کہ محکمہ محدود وسائل کے باوجود کام کر رہا ہے، شدید گرمی اور خوراک کی کمی کے باعث مور مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیمار موروں کا علاج کر رہے ہیں تاہم 25 موروں کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ مور تھرپارکر کے قدرتی حسن کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+