کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی

مہاراجہ رنجیت سنگھ

نیوز ٹوڈے :    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کے موقع پر کرتارپور میں مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 185ویں یوم پیدائش کی دو روزہ تقریبات کرتارپور میں ہوئی جس میں 400 سے زائد بھارتی یاتریوں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی سکھ رہنما سردار خوشوندر سنگھ اور مقامی سکھ رہنماؤں نے کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یاتری آج رات بھی کرتار پور میں قیام کریں گے۔ یاتریوں کی تواضع ملی جلی سبزیوں، دال مکس، اچار اور پلاؤ سے کی گئی۔

یاتریوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر جگہ محبت اور قبولیت ملتی ہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ  سکھ میرج ایکٹ کی منظوری کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ مذہب کی بنیاد پاکستان سے ہے، ہمیں اپنی ثقافت کو بچانا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+