جوشاندے پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا

ادویات پر ٹیکس

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی اور ادویات پر ٹیکس لگا دیا۔ حکومت نے ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات پر ٹیکس چھوٹ بھی ختم کر دی ہے جس کے بعد ہربل ادویات پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول میں ہربل اور ہومیو ادویات پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔نزلہ، زکام اور کھانسی کے شربت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، سینکڑوں جڑی بوٹیوں کی ادویات پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

دستاویز کے مطابق مختلف ہربل سیرپ اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔تمام ہومیوپیتھک شربتوں اور کریموں پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، فنانس بل دستاویز کے صفحہ نمبر 77 پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ادویات پر 10 سے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+