چوروں کو گھر بھیجا جائے اور فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے، شیخ رشید

شیخ رشید

نیوز ٹوڈے :   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ تجویز کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں، امریکن کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد پاس کی، یہ فارم 47 کا رکن نہیں ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف بھی اگلے ماہ کے آخر تک اپنا بیانیہ بدل لیں گے، حکومت صرف اپنا کیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو اب باہر نہیں ہونے دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ والی حکومت کو گھر بھیج دیا جائے، فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا بجلی کا بل 168000 روپے آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھ دی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+