ڈیوٹی کی مثال دیتے ہوئے ریلوے پولیس نے ایک شہری کو 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ واپس کردیا
- 27, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی ڈیوٹی کی مثال، ریلوے پولیس نے شہری کو 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ واپس کردیا۔
ریلوے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کا 8 لاکھ روپے سے بھرا قیمتی بیگ اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق اے ایس آئی مقصود اور دیگر اہلکاروں نے فیصل آباد سٹیشن کے گیسٹ ہاؤس سے بیگ کی تلاشی لی جس میں قیمتی سامان اور 8 لاکھ روپے موجود تھے۔
ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اصل مالک کو تلاش کرکے بیگ اس کے حوالے کردیا۔ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مسافر محمد شاکر ٹرین میں سوار ہوتے وقت بیگ مسافروں کے ڈبے میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
تبصرے