کراچی: سپرہائی وے اور گردونواح میں بارش شروع ہوگئی

سپرہائی وے

نیوز ٹوڈے :  کراچی کے علاقے سپرہائی وے اور گردونواح میں بارش شروع ہوگئی۔موسمیات کے تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے بادل ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر اور شام کے اوقات میں کراچی کے مضافاتی علاقوں اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

نجی محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کی درمیانی شب تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں بارش کے زیادہ امکانات ہیں، اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافاتی علاقوں سمیت شہر کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+