عدت شادی کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

عمران خان بشریٰ بی بی

نیوز ٹوڈے :  عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر ابتدائی فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل سیشن جج  نے 25 جون کو عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی صرف عدت میں شادی کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر کیسز میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، جب کہ بانی تحریک انصاف کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کو لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+