وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر پابندی اٹھالی
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+