سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے والا تیز ترین سولر پینل متعارف
- 28, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ایک رہائشی سائز کے سولر پینل نے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانیہ کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی Oxford PV نے ٹینڈم سولر سیلز کی ایک نئی نسل متعارف کرائی ہے جو سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پیرووسکائٹ نامی 'معجزہ مواد' استعمال کرتے ہیں۔
پیرووسکائٹ آن سلکان ٹینڈم سولر سیل نے 26.9 فیصد کی کارکردگی دکھائی، جو موجودہ بہترین سلکان ماڈیولز سے 7.5 فیصد بہتر ہے۔ یہ ریکارڈ موجودہ سولر پینل ماڈیولز کو 7 فیصد سے زیادہ بہتر کر کے حاصل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1.6 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور 25 کلو گرام سے کم وزنی سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی نے گھریلو استعمال کے لیے 'مثالی سائز' قرار دیا ہے۔
کمپنی کے فچ ایگزیکٹو ڈیوڈ وارڈ نے کہا کہ آکسفورڈ پی وی کا ریکارڈ توڑنے والا ماڈیول شمسی توانائی کی پیداوار میں واضح جدت کی نمائندگی کرتا ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ اعلان چین کے کمرشل سائز کے سولر پینل نے سورج کی روشنی سے 34.6 فیصد بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کیا ہے۔
تیز ترین سولر پینلز
سولر ٹیکنالوجی
شمسی توانائی
تبصرے