پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جنرل سیکرٹری عمر ایوب

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی کو خط لکھا تھا اور استعفیٰ منظور کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے یہ خط 22 جون کو لکھا اور 27 جون کو ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

omar-ayub-resigns-secertary.jpg

خط میں کہا گیا کہ مئی 2023 سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع ملنے پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔

خط میں کہا گیا کہ میں آپ کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنے فرائض پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+