آصفہ بھٹو زرداری کا تنخواہ اور الاؤنسز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- 28, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ نہیں لیں گی، آصفہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں آصفہ نے کہا کہ وہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاؤنس نہیں لیں گی، اگر کوئی تنخواہ یا الاؤنسز جاری کیے گئے تو اسے منسوخ کر دیا جائے۔ وہ حلقہ این اے 207 سے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔
تبصرے