شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ
- 28, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخی ہے، انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا، اندر ہی رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی نہیں پوچھتا، شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عید کے موقع پر شادی کیس کا فیصلہ غیر متوقع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کتاب آنے والی ہے، اس میں بڑے انکشافات ہیں، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین دوست، انہیں پارٹی بنانے سے میں نے روکا تھا،
میں نے عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین سے کہا کہ آپ کو کچھ نہیں ملنے والا، انہوں نے کہا کہ آپ کو 35 سے 40 سیٹیں ملیں گی، میں نے ان سے کہا اگر آپ کو یہ سیٹیں ملیں گی تو نواز شریف کو کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جس مقام پر پہنچی ہے اس میں ہمارا کردار ہے، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کے بانی ہر گز سازشی نہیں ہیں۔
تبصرے