پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی بانی کی رہائی کی نئی تاریخ دے دی

لطیف کھوسہ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی نئی تاریخ دے دی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر حیران ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کیس جج شاہ رخ ارجمند کو واپس بھیجنا چاہیے تھا اور ان سے کہنا چاہیے تھا کہ جو بھی فیصلہ آپ نے لکھا ہے اسے بتائیں۔لطیف کھوسہ نے فواد چوہدری کے پارٹی قیادت سے متعلق حالیہ بیان پر کہا کہ وہ ہلچل کے بعد دوبارہ پارٹی جوائن کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال اپریل کے آخر میں لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں ضمانت مل جائے گی۔ سائفر کیس پیپر ضائع ہونے سے متعلق ہے، پیپر گم ہونے پر کبھی کوئی سزا نہیں ہوتی، جبکہ عمران خان عدت کیس میں بھی رواں ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہو جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+