تین ٹانگوں پر زخمی اونٹنی کو سہارا دینے کے لیے ڈھانچہ تیار

زخمی اونٹنی

نیوز ٹوڈے :    زخمی  اونٹنی کے لیے 3 ٹانگوں پر کھڑا ہونے کے لیے ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے اور زخم بھرنے کے بعد ٹانگ کو جوڑ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے کراچی کے اینمل شیلٹر میں منتقل کیے گئے زخمی اونٹنی کی بحالی کا عمل جاری ہے، اونٹنی کو 3 ٹانگوں پر کھڑا ہونے میں مدد کے لیے لوہے کا سہارا دینے والا ڈھانچہ تیار کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹر اینمل شیلٹر کا کہنا ہے کہ زخمی اونٹنی کی تین ٹانگوں پر ورزش کی جائے گی اور اسے ٹھیک ہونے میں ڈھائی ماہ لگیں گے جس کے بعد مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

روبوٹک پروسٹیٹکس کمپنی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے اسٹیل سپورٹ سسٹم کو ڈیزائن کیا ہے، روبوٹکس کمپنی بایونک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اگلے 2 ماہ تک اونٹنی سپورٹ فریم کے ساتھ چلیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اونٹنی کا زخم ٹھیک ہونے کے بعد اسے دوبارہ بحالی کی طرف لانے کے لیے دیگر اقدامات کیے جائیں گے، مصنوعی اعضاء لگانے کے بعد اونٹنی سے لوہے کا فریم ہٹا دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+