امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں پی ٹی آئی کا پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو قرارداد دیکھی ہے اور نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے۔ حکومت نے اعتماد میں نہ لیا تو ہم کسی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانی الیکشن پر چین سمیت عالمی مبصرین کی رپورٹ بھی بتائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری اگر کوئی قرارداد پیش کرتے ہیں تو یہ کسی پارٹی کی شراکت نہیں، ان کا ذاتی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت کیس میں فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدت کیس میں ناانصافی ہوئی، فیئر ٹرائل کا کوئی موقع نہیں دیا گیا، یہ سیاسی انتقام کا جھوٹا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عام انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی قرارداد کے خلاف قرارداد ضرور لائیں گے، ہم نے نوٹس لے لیا ہے اور قرارداد کا ڈرافٹ تیار ہے، جسے سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے۔ امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+